Socialize

6/recent/ticker-posts

آج 3 بجے دوپہر نو منتخب وزیر اعلیٰ خیبر پختو نخوا علی امین گنڈا حلف اُٹھائیں گے

 

وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا

علی امین گنڈا آج وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا حلف اُٹھائیں گے۔

علی امین گنڈا جو کہ تحریک انصاف کے رہنما ہیں۔ وہ خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ منتخب ہوئےہیں۔

(اردو نیوز)تحریک انصاف کے رہنما علی امیں گنڈا نے حلف اُٹھانے کے لیے سمری پر دستخط کر دیئے تھے۔ اس رپورٹ کے مطابق نو منتخب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا  کا کہنا ہے۔ کہ آج دوپہر کے وقت 3 بجے ایک تقریب منعقد ہو گی۔

آئین کے آرٹیکل 130 کی شق 5 کو مدِنظر رکھتے ہوئے۔گورنر حاجی غلام علی نے  نو منتخب خیبر پختونخوا(علی امین گنڈا) کے حلف برداری کی سمری پر دستخط کیے ہیں۔

یہ تقریب گورنر ہاوس پشاور میں منعقد ہو گی۔ اس تقریب میں گورنر حاجی غلام علی نئے بننے والے تحریکِ انصاف کے رکن علی امین گنڈا سے جو کہ وزیر اعلیٰ بننے جا رہے ہیں۔ ان سے حلف لیتے ہوئے نظر آئیں گے۔

Post a Comment

0 Comments