Socialize

6/recent/ticker-posts

صوبہ پنجاب میں طوفانی بارشوں کا امکان

 صوبہ پنجاب کے تمام  ا نتظامیہ اداروں کو الرٹ  رکھنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ 

بارشیں

محکمہ موسمیات کے مطابق 11 سے 14 مارچ تک پنجاب بھر میں طوفانی بارشوں کا امکان نظر آ رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے۔ کہ شدید بارشوں کی وجہ سے پہاڑی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کے لیے شدید مشکلات ہو سکتی ہیں۔ وہاں سے گزرنے والی تمام ٹرانسپورٹ کو متاثر ہونا پڑے گا۔ وہاں کی انتظامیہ کو الرٹ رکھنے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔

عمران قریشی ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم نے انتظامیہ کو 24 گھنٹے چوکنا رہنے کا  پیغام دے دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے ۔کہ پنجاب میں 11 سے 14 تاریخ تک کسی بھی وقت طوفانی بارشیں تباہی مچا سکتی ہیں۔ تم سب ان مشکلات سے نمٹنے کے لیے تیار ہو جاؤ۔ انہوں  نے شہریوں کو پیغام دیا ہے۔ کہ گھر سے نکلنے سے پہلے موسم کی صورتحال دیکھ کر گھر سے باہر قدم رکھیں۔ ہم سب کو کھمبوں اور بجلی کی تاروں سے دُور رکھنا چاہیے۔ یہ چیزیں کسی بھی وقت نقصان کا باعث بن سکتی ہیں۔

عمران قریشی کا کہنا ہے کہ مری انتظامیہ ٹریفک کی بحالی میں لوگوں کا ساتھ  دیں۔ وہاں پانی کی نکاسی کے ادارے بھی اپنی ذمہ داری کو نبھانے کے لیے الرٹ ہو جائیں۔ اس کے علاوہ دوسرے شہروں میں بھی انتظامیہ ادارے اپنی اپنی ذمہ داری اچھے طریقے سے نبھانے کے لیے الرٹ ہو جائیں۔ اس طرح ہی طوفانی بارشوں سے اپنے آپ کو محفوظ کیا جا سکتا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ مریم نواز وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے بھی تمام اداروں کو الرٹ رکھنے اور اپنی اپنی ذمہ داری کو بہتر طریقے سے نبھانے کا پیغام پہنچا دیا ہے۔ کہ پانی کی نکاسی کرنے والے ادارے الرٹ ہو جائیں۔ تاکہ پنجاب کو مشکلات سے محفوظ کیا جائے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے۔ کہ میڈیا اور سوشل میڈیا سے یہ خبریں دوسرے تک بھی پہنچائیں جائیں۔ یہادتوں میں رہنے والوں لوگوں کو بھی پیغام دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا۔ کہ وہ بھی اپنی مال اور جان کی حفاظت کریں ۔ اور اپنے مویشیوں کو بھی سرد موسم سے محفوظ رکھیں۔مریم نواز شریف کا کہنا ہے۔ کہ 11 سے لے کر 14 مارچ تک پنجاب بھر میں طوفانی بارشوں اور سردی کی شدت ہو گی۔مریم نواز شریف نے سب اداروں کو اپنی ذمہ داری نبھانے کی ہدایات جاری کر دیں ہیں۔

Post a Comment

0 Comments